پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مریم نواز نے محنت کی ہے اور اس نے سب کچھ ٹیک اوور کر لیا ہے ، اعتراز احسن

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتراز احسن نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کافی محنت کی اور انہوں نے ٹیک اوور کر لیا ہے،انہوں نے ن لیگ کی سیاست کو بڑھا رکھا ہے مریم نواز کی جانب سے لہجے میں

نرمی لانے کی ضرورت ہے ۔ اعتزاز احسن نے ہائیکورٹ بار میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ6 ماہ پہلے کوئی کہہ سکتا تھا کہ سب کچھ الٹ پلٹ ہو جائے گا۔کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ عمران خان آئوٹ اور شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہو جائیں گے ۔کیا کوئی کہہ سکتا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبح ضمانت اور شام کو حلف اٹھا رہے ہوں گے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس ایسا ہنر ہے کہ وہ کرسی سے چمٹے رہتے ہیں۔الیکشن اہم حل ہوتا ہے اور پریشانی بڑھ چکی ہے لیکن کوئی کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں۔مریم نواز کے لہجے میں حدت ہے جس سے ماحول بہتر نہیں بگڑے گا۔عمران خان اور مریم نواز کو لہجے نرم رکھنے چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ اس وقت قومی لحاظ سے اگر کوئی بہترین سیاست کر رہا تو وہ بلاول بھٹو زارداری ہیں ،بلاول بھٹو زرداری نرم لہجہ اور فرائض کو بہترین انداز نے نبھا رہے ہیں ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…