الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ 5 سیاسی جماعتوں پر بجلیاں گرادیں

4  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 5 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے۔نجی ٹی وی  چینل ہم نیوز کے مطابق سنی تحریک ، قومی یکجہتی پارٹی ، ہیومن رائٹس پارٹی ،پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک

کے انتخابی نشان بھی واپس لے لیے گئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن  کا آج  اہم اجلاس  سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر  کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن  کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن   ، سنیئر  افسران  اور صوبائی الیکشن کمشنر  وں نے  وڈیو لنک  کے ذریعے شرکت کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن   نے الیکشن کمیشن کو بتایا  کہ قومی اسمبلی کےنو (9)  اور  صوبائی اسمبلی  پنجاب کے تین  (3)حلقوں  میں ضمنی انتخابات  کا انعقاد 16اکتوبر 2022  کو ہو رہا ہے ۔ اور اس سلسلے میں   الیکشن کمیشن نے انتظامات   مکمل کر لئے ہیں ۔  اس پر الیکشن کمیشن  نے اطمینان  کا اظہار کیا  اور کہا کہ انتخابات   کے پر امن  انعقاد کے لئے   الیکشن کمیشن نے پاک فوج ، رینجرز  اور فرنٹیر  کور کی تعیناتی   کے لئے وزارت دفاع  اور وزارت  داخلہ  کو چٹھیاں  ارسال  کی ہوئی ہیں اور ان  سے رابطے میں  ہے ۔  الیکشن کمیشن   نے کہا کہ دونوں وزارتوں سے  دوبارہ رابطہ   کیا جائے  اور اس بات  کو یقینی بنایا جائے۔پاک فوج  رینجرز یا فرنیٹر  کور کی  تعیناتی   تمام حساس  ترین پولنگ سٹیشنوں  کے باہر  ہونا ضروری ہے اس کے علاوہ  بطور QRF  تعیناتی  حسب معمول  پہلے کی طرح ہوگی تاکہ  ووٹروں  کو پرامن  ماحول مہیا کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…