جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

توہین عدالت کیس ،عمران خان پر بجلیاں گرادی گئیں

datetime 21  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر توہینِ عدالت کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان (آج)جمعرات کو پیش ہونگے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے حوالے سے سرکلر جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق

عدالتِ عالیہ کا لارجر بینچ (نٓج) 22 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔سرکلر میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ون میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔سرکلر میں بتایا گیا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کمرہ عدالت میں موجود ہوں گے۔اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔سرکلر میں ہدایت دی گئی کہ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس خصوصی سیکیورٹی انتظامات کرے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ (آج) جمعرات کو توہینِ عدالت کیس میں عمران خان پر فردِ جرم عائد کرے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ستمبر کوخاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…