پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنماءپارٹی چھوڑنے کے لیے تیار۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار احمد خان نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب

سے تحریک انصاف کے کئی رہنماءہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور پیپلزپارٹی کی قیادت جلد اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نواب زادہ افتخار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی آخری مراحل میں ہے اور آئندہ دنوں بہت سے نئے لوگ پارٹی کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب سے نئے چہرے سامنے لانے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں۔ اس خطے میں پیپلزپارٹی کا وسیع ووٹ بینک موجود ہے اور قیادت ایسے لوگوں کو بطور امیدوار سامنے لانا چاہتی ہے جو پارٹی کے اس ووٹ بینک کو کیش کرا سکیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ شہیدوں کیخلاف گھٹیامہم چلا کر عمران خان نے بہت غلط کیا ، تنقید اور بغاوت میں بڑا فرق ہے ، عمران خان نواز شریف کیساتھ اپنے کیسز کو نہ ملائیں،نواز شریف کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی جبکہ عمرا ن خان نے تمام جرم کئے ہیں ، بس اب سزا کا تعین ہونا باقی ہے،جس طرح لوگ اپنے محبوب سے ویڈیو کال کرتے ہیں اسی طرح عمران خان امریکی سفیر کو ویڈیو کال کرتے ہیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…