شہباز گل نے سازش میں ملوث 4 افراد کے نام اُگل دیے

11  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے دوران تفتیش مزید ناموں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل نے تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل اور شہباز گل کے بیان سے متعلقہ افراد کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 4 افراد پر نظر ہے،کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، شہباز گل کی جمعہ کو عدالت پیشی پر مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔اس سے قبل پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہباز گل نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے پاک فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس کو دیے گئے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا، بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو پولیس نے شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل گرفتار کیا ہوئے کہ اپنے پرائے سب نے منہ موڑ لیا، حوالات میں کوئی کھانا دینے بھی نہیں آیا۔شہباز گل اس سلوک کے باعث حوالات میں میں مسلسل رنجیدہ رہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز گل تھانہ کوہسار میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے اکیلے موجود ہیں تاہم اس دوران ان سے ملاقات کے لیے کوئی نہ آیا۔ تحریک انصاف کے کسی رہنما، کارکن یا شہباز گل کے رشتے دار نے ان سے ملاقات کے لیے پولیس سے رابطہ نہ کیا،

قبل ازیں عدالت نے ان سے قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔شہباز گل کے اہل خانہ یا پارٹی کی جانب سے ان کے لیے کھانا کپڑے یا دیگر اشیاء بھی نہیں مہیا کی گئی۔رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے پاس کپڑوں کا ایک ہی جوڑا تھا جو انہوں نے گرفتاری کے وقت پہنا ہوا تھا انہیں دوسرا لباس دینے کوئی نا آیا۔پولیس نے ان کو خود کپڑے منگوا کر دیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ہی شہباز گل کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے اور بستر بھی مہیا کیا گیا ہے، وہ تھانے میں خاصے رنجیدہ رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…