وفاقی اور پنجاب حکومت کے درمیان اختلافات کے سلسلے کا آغاز ہو گیا

11  اگست‬‮  2022

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی اور پنجاب حکومت کے درمیان اختلافات کا سلسلہ شروع ہوگیا،پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی بجلی بچت بچاؤ مہم کوختم کرکے پنجاب بھر رات نوبجے کے بعد کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دیدی،جبکہ وفاقی حکومت

نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سلسلہ پھر شروع کردیا،، شہری علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 سے10 گھنٹے تک پہنچ گیا، بجلی کی قیمت میں روز بروز اضافہ کے باوجود بجلی کی بندش پر شہریوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کے بلوں میں اضافہ اور بجلی کی بار بار بندش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آن لائن کے مطابق وفاقی نے بجلی بچت بچاؤ مہم کے تحت ملک بھر میں رات نوبجے کے بعدبازار، مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز بند رکھنے کا اعلان کررکھا تھا اور جس کے بعد پنجاب بھر میں لوڈشنڈنگ میں کمی کردی گئی تھی مگر پنجاب میں پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر رات نوبجے بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے جس کے بعدبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سلسلہ پھر شروع کردیا، شہری علاقوں میں ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے تو ایک گھنٹہ بجلی غائب ہو جاتی ہے، شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی بار بار بندش نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔ رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش سے شہری رات بھر سو بھی نہ سکے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…