بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کے بیک وقت 9حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 11  اگست‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پرخارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف

درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کیا امیدوار نے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پرسوں آخری دن ہے۔فاضل عدالت نے کہا کہ متعلقہ فورم الیکشن کمیشن ہے وہاں درخواست کیوں دائر نہیں کی، جب تک کاغذات جمع نہیں ہوتے عدالت کے سامنے کاز آف ایکشن کیسے بنتا ہے؟ کاغذات نامزدگی جمع ہونے تک عدالت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنا ء پرخارج کردی۔دوسری جانب تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے مفادات کی سیاست کرنا ہو تی تو مک مکا کی سیاست کرنے والوں کو للکارنے کی بجائے ان کی صفوں میں شامل ہوتے ،ہر پاکستانی کو کرپشن کیخلاف جنگ میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ،خدارا عوام اپنی آنے والی نسلوں کا سوچیں جنہیں حکمرانوں نے دنیا میں آنے سے پہلے ہی مقروض بنا دیا ہے ، 13اگست کا جلسہ لاہور کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…