جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک فوج کو آج بھی افسوس ہے ہم نے عمران خان کیلئے دوتھری سٹار اور ایک فور سٹار جنرل کی قربانی دیدی جاوید چوہدری کا اپنے کالم میں انکشاف

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ فوج پنجاب جیسے صوبے کو بزدار جیسے اناڑی کے ہاتھ میں نہیں دیکھنا چاہتی تھی لیکن وزیراعظم نہیں مانے اور یہ پونے چار سال اپنی ضد پر ڈٹے رہے‘ آرمی چیف اور جنرل فیض حمید دونوں انہیں بار بار سمجھاتے رہے‘ انہیں یہ تک بتایا گیا پنجاب میں آپ کی پارٹی ٹوٹ چکی ہے۔

آپ نے اگرصورت حال کنٹرول نہ کی توپنجاب کے ساتھ ساتھ وفاق بھی آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا‘ وزیراعظم کو کرپشن کے ثبوت بھی دیے گئے‘ اس زمانے میں لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘ انہوں نے مانیکا فیملی‘ فرح گوگی‘ احسن جمیل گجر اور عثمان بزدار کے معاملات‘ پیسے کے لین دین‘ تقرریوں میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تمام تفصیلات ثبوتوں کے ساتھ وزیراعظم کو پیش کر دیں لیکن رپورٹ کو سیریس لینے کی بجائے وزیراعظم ڈی جی سے ناراض ہو گئے اور آرمی چیف سے ان کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا‘ آرمی چیف نے انہیں سمجھایا‘ سر عاصم منیر کیریئر آفیسر ہیں‘ ان کی ایمان داری اور پروفیشنل ازم کی قسم کھائی جا سکتی ہے اور یہ ان کا فرض تھا یہ آپ کو ہر چیز مکمل ایمان داری سے بتاتے اور ا نہوں نے اپنافرض ادا کیا‘‘ لیکن وزیراعظم کا کہنا تھا یہ میرے گھر میں بدگمانی پھیلا رہے ہیں‘یہ خاتون اول کے دوستوں کو بدنام کر رہے ہیں‘ بہرحال وزیراعظم کے مطالبے پر جنرل عاصم منیر کوکورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا‘ فوج کو آج بھی افسوس ہے ہم نے عمران خان کے لیے دوتھری سٹار اور ایک فور سٹار جنرل کی قربانی دے دی‘ تھری سٹار جنرلز میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور فورسٹار جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں‘یہ تینوں عمران خان کی وجہ سے بدنام بھی ہوئے اور ان کی ٹرولنگ بھی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…