جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان تمام 9 حلقوں میں جیت گئے تو دوبارہ ضمنی الیکشن پر کتنے اخراجات آئیں گے؟

datetime 6  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن اخراجات کا کم از کم تخمینہ 5 سے 10 کروڑ روپے ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن اخراجات کا کم از کم تخمینہ 5 سے 10 کروڑ روپے ہے، حساس یا دور دراز علاقوں کے حلقے میں

الیکشن اخرجات 10 کروڑ روپے تک پہنچ جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن پر اخراجات 50 سے 90 کروڑ روپے ہوسکتے ہیں، بیلٹ پیپرز، فارمز، بیلٹ باکس سمیت بیلٹ مواد کی پرنٹنگ اور خریداری پر اخراجات آئیں گے، الیکشن کیلئے پولیس اور رینجرز کی سکیورٹی پر اخراجات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حلقوں میں فوج کی تعیناتی سے متعلق اضافی اخراجات ہوں گے، الیکشن عملے کی تربیت، ان کے اعزازیہ کے اخراجات ہوں گے، آئی ٹی سامان، ٹرانسپورٹ، فیول کے اخراجات بھی ادا ہوں گے۔عمران خان کے تمام 9 حلقوں سے کامیابی کی صورت میں انہیں 8 حلقوں کو چھوڑ کر ایک کا انتخاب کرنا ہو گا اور وہ میانوالی کی نشست سے پہلے ہی رکن قومی اسمبلی ہیں۔عمران خان کے الیکشن جیتنے کی صورت میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں دوبارہ ضمنی الیکشن ہو گا اور اس صورت میں ایک مرتبہ پھر الیکشن پر 50 سے 90 کروڑ روپے تک اخراجات آئیں گے۔  قومی اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن اخراجات کا کم از کم تخمینہ 5 سے 10 کروڑ روپے ہے، حساس یا دور دراز علاقوں کے حلقے میں الیکشن اخرجات 10 کروڑ روپے تک پہنچ جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…