خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کی جائینگی یا نہیں؟ پی ٹی آئی قیادت نے اہم فیصلہ کرلیا

6  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اورنیاالیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں، راناثناء اور لطیف کھوسہ اپنی پارٹیوں کی پالیسی دینے کی پوزیشن میں نہیں ،موجودہ حکومت کوایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔

معیشت تباہ ہورہی ہے،طاقتور حلقے صورتحال دیکھ لیں اور ہمیں دیوارسے نہ لگائیں ،امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کو روک دے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی فوادچوہدری نے کہا کہ راناثناء اور لطیف کھوسہ اپنی پارٹیوں کی پالیسی دینے کی پوزیشن میں نہیں اگر اسمبلیوں کی تحلیل چاہتے ہیں تو بیان شہبازشریف کی طرف سے آنا چاہئے اسمبلیوں کی تحلیل ایک فریم ورک کاحصہ ہوسکتاہے جس میں کچھ ڈیمانڈہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اور نیا الیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عمل ہوتا ہے تو پھر ہم بھی اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں صوبائی اسمبلیاں رکھناالیکشن کمیشن کے دھاندلی کے پروگرام کو روکنے کیلئے ہے ،راناثنااللہ اورلطیف کھوسہ نے غیرسنجیدہ بات کی ہے ،شہبازشریف اور آصف زرداری کی جانب سے تجویز آنی چاہئے تھی۔فوادچوہدری نے کہا کہ نظام ایسے نہیں چل سکتا نظام کو آخری دھکا دینے کیلئے ہم تیار ہیں اسلام آبادمیں بڑے اجتماع کیلئے آئندہ 48گھنٹے میں ہم اعلان کرینگے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا موجودہ حکومت کوایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…