حفیظ شیخ، اسحاق ڈار نے بطور وزیر خزانہ 27 ہزار 613 ارب کے خفیہ اخراجات کئے ،تہلکہ خیز انکشافات

28  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے بطور وزیرخزانہ اپنے دونوں ادوار میں ریکارڈ خفیہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔اوصاف اخبار کی خبر کے مطابق27 ہزار 613 ارب کے خفیہ اخراجات کے پیچھے ٹیکنوکریٹ وزرائے خزانہ کا ہاتھ ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے مالی سال 2010میں بطور پیپلزپارٹی وزیرخزانہ 89 ارب 50کروڑ خرچ کیے جبکہ 2011سے 2013 تک 385 ارب 59 کروڑ کے اخراجات پارلیمنٹ سے مخفی رکھے۔حفیظ شیخ نے پیپلزپارٹی دور کے خفیہ اخراجات کو پی ٹی آئی دور2021ء میں بطور مشیر خزانہ پارلیمنٹ سے قانونی حیثیت دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ملکی تاریخ کی بدترین مثال 27 ہزار 100 ارب کے ریکارڈ خفیہ اخراجات کے ذمے دار مبینہ طور پر اسد عمر پر بھی عائد ہوتی ہے۔ٹیکنو کریٹس وزاراء نے پچھلا کھاتہ صاف ہوتے ہی مالی سال 2021ء میں 4695 ارب کے خفیہ اخراجات پھر کر ڈالے۔وزارت خزانہ نے پی ٹی آئی دور میں 27 ہزار 100 ارب کے خفیہ اخراجات کی منظوری کے لئے رپورٹ قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پیش کردی۔دستاویزات کے مطابق اسحاق ڈار نے بھی مالی سال 2014ء میں 37 ارب 90 کروڑ کے خفیہ اخراجات کئے۔خفیہ اخراجات کا راز افشاء ہونے پر پارلیمنٹ سے منظور شدہ بجٹ دستاویزات اور آڈیٹر جنرل پاکستان کی بجٹ خسارے سے متعلق آڈٹ رپورٹس کے ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے پاس خفیہ اخراجات کی اعلٰی سطحی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کی آپشن موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…