گزشتہ 20 روز میں بھارت نے روس سے کتنا کوئلہ اور سستا تیل خریدا؟ تفصیل سامنے آ گئی

18  جون‬‮  2022

گزشتہ 20 روز میں بھارت نے روس سے کتنا کوئلہ اور سستا تیل خریدا؟ تفصیل سامنے آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے گزشتہ بیس دنوں کے دوران روس سے کوئلے کی خریداری میں 6 گنا اضافہ کر دیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت روسی تاجروں کی رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے، اسی وجہ سے بھارت کی طرف سے روسی کوئلے

اور تیل کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ 20 روز میں 3 ارب ڈالر سے زائد کا روسی کوئلہ خریدا۔

اس کے علاوہ پچھلے بیس دنوں میں روس سے اکتیس گنا زیادہ تیل خریدا، بھارت نے گزشتہ بیس دنوں میں دو ارب ڈالر سے زائد کا تیل خرید لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے بھارتی وزارت تجارت نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ

یوکرین پر حملے کی وجہ سے مغربی ممالک نے روس پر سخت معاشی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں لیکن ان تمام پابندیوں کے باوجود بھارت

روس سے مسلسل تیل اور کوئلہ خرید رہا ہے، دوسری جانب امریکی حکام نے بھی بھارت کو کہا ہے کہ روس سے توانائی کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں،

امریکی حکام کی جانب سے بھارت کو صرف یہ کہا گیا ہے کہ روس سے توانائی کی درآمدات میں تیزی نہیں دیکھنا چاہتے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…