اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کے لئے سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑیاں آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے سرکاری نمبر پلیٹ والی چار گاڑیاں جبکہ سفید لباس میں ملبوس پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر کھڑے ہیں ۔ میرا یہ پیغام حکومت سن لے کہ میں گھبرانے والا نہیں ہوں ، پنڈی اور پاکستان کی عوام میرے ساتھ کھڑی ہے ہم لال حویلی سے لانگ مارچ کیلئے نکلیں گے ۔
میری گرفتاری کے لیے سرکاری گاڑیاں میرے گھر کے باہر موجود ہیں
شیخ رشید کا بیان #SrinagarHighway #Rawalpindi pic.twitter.com/yXoMqcy5yC— Muhammad Zameer (@ZameerHere) May 23, 2022