جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

جلد الیکشن ہونگے، ایک بار پھر “عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

ایبٹ آباد (این این آئی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ الیکشن جلد ہونگے،خیبر پختونخوا کے علاوہ مرکز اور پنجاب میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلہ میں جو ہمارے ساتھ کیا اب دوبارہ ایسے نہیں ہوگا،99فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرانے آئی ہے

،زرداری اندرون سندھ میں سہولیات دیں ،سینما میں ٹکٹ فروخت کرنے والے اصلاحات لانے کی بات کر رہے ہیں،ایبٹ آباد انٹرچینج کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈ مختص کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد دہمتوڑ بائی پاس اور کامرس کالج کے افتتاح اور بعد ازاں غنی باغ ایبٹ آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی ،ایم پی اے الحاج قلندر خان لودھی ،نذیر احمد عباسی ،مومنہ باسط،سابق ایم این اے علی خان جدون ،ڈاکٹر اظہر خان جدون ،ریجنل صدر علی اصغر خان،پی ٹی آئی رہنما شہزاد گل اعوان ،صفدر تنولی ،وسیم شہزاد خٹک نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں ممبران کینٹ بورڈ قاضی احتشام الحق ،ناصر عباسی ،محمد ہارون کے علاوہ سابق تحصیل ممبر سردار شیر دل ،ملک سعید ،ملک نعیم اعوان،دلدار اعوان ، خواتین ونگ ہزارہ کی عہدیدران ،وکلاء اور کارکنان بھی شریک تھے۔وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا کہ ایبٹ آباد میں عمران خان کے جلسہ میں نوجوانوں کا جوش وجنون قابل دید تھا،آج ایبٹ آباد کے عوام کو باضابطہ آزادی مارچ کی دعوت دیتا ہوں عمران خان خیبر پختون خوا کو دوسرا گھر قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مانسہرہ میں صالح محمد کے فنڈ سے فیڈر تکمیل ہوا ہے۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے قانون ہاتھ میں نہ لیں ورنہ تاریخی چھترول کروں گا۔وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم ہفتہ دس دن کے مہمان ہیں،نیشنل سیکورٹی کونسل میں پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کرنے کا کہہ رہے ہیں ان کا وزیر خزانہ پنچر لگانے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کہتی ہیں ان کی پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں یہ جھوٹ پر جھوٹ کہتے ہیں۔پاکستانیوں سے کہتا ہوں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوجائیںجس طرح عمران خان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں شعور آچکا ہے وہ دن دور نہیں جب قوم ان کے مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کے لئے بنایا گیا اس مقصد کو عمران خان کی سربراہی میں حاصل کریں گے۔آئندہ ایبٹ آباد کے دیہی علاقہ کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد انٹر چینج کا فنڈ بجٹ میں ڈالیں گے یہ ایبٹ آباد کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حویلیاں ہسپتال کو بھی آئندہ بجٹ میں شامل کریں گے،ٹھنڈیانی روڈ ایبٹ آباد کے کام کا آغاز بھی جلد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو کا حکم امتناعی خارج ہونے پر اس کا افتتاح کریں گے ،ایبٹ آباد کیلئے 12 ارب کے منصوبوں کا جلد افتتاح ہوگااور ایوبیہ چیئر لفٹ بھی اپ گریڈ کریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کالونی کے لئے سیکشن فور لگا کر فراہم کریں گے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر کو احکامات آج ہی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد ان کا دوسرا گھر ہے،حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…