چوہدری شجاعت ملاقات کیلئے زرداری ہاؤس جائیں گے

29  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) سینئر سیاسی رہنما چوہدری شجاعت حسین آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے زرداری ہاؤس جائیں گے، جیو نیوز نے ق لیگ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات زرداری ہاؤس میں ہو گی۔ دونوں کی ملاقات کے وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کا رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد آصف زرداری نے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے اور رات گئے ایک قریبی شخص کو چوہدری برادران کے گھر بھیجا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو سابق صدر کا پیغام پہنچایا کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے، ق لیگ والے پتہ نہیں کیوں ادھر چلے گئے، (ق) لیگ اور پی پی میں فیصلہ ہوا تھا اور اپوزیشن نے (ق) لیگ کی تمام باتیں بھی مان لی تھیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی نے اتحاد بننے پر مٹھائی بھی کھائی تھی لیکن (ق) لیگ کے فیصلے پر اب سابق صدر نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں کیونکہ سابق صدر نہیں چاہتے ان کے آپس میں رابطے اور اتحاد ٹوٹے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آصف زرداری کے پیغام کے بعد دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کا ملاقات کا امکان ہے جس میں (ق) لیگ پر فیصلے کی تبدیلی کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری چوہدری برادارن کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جس کو نامزد کرے گی وہی وزیراعلیٰ پنجاب بنے گا، پنجاب میں بھی ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے، پنجاب میں مشاورت سے وزیراعلیٰ کا امیدوار لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…