اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کہا ہےکہ وہ 27 مارچ کو یہ پیغام دینے نکلیں کہ وہ برائی کے ساتھ نہیں ہیں،تا کہ مستقبل میں کسی کی جرات نہ ہوکہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرکے جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے،ملک میں 30 سال سے لوٹ مار کرنے

والا ڈاکوئوں کا ٹولہ اکھٹے ہوکر کھلے عام پارلیمنٹرینز کے ضمیر خرید رہا ہے۔جمعرات کو جاری کیے گئے قوم کے نام اپنےویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا حکم اللہ نے قرار دیا ہے،اللہ تعالی مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی اور بدی کے خلاف کھڑے ہونا ہے ،اس سے معاشرہ زندہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈاکوئوں کا ٹولہ جو 30 سال سے لوٹ رہا ہے،کرپشن کرکے پیسے باہر بھیج رہا ہے اب اس نے اکٹھے ہو کر پارلیمنٹیرین کے ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں،ان کو کھلے عام خرید رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں یہ چاہتاہوں کہ ساری قوم 27 مارچ کومیرے ساتھ صرف ایک پیغام دینے کے لئے نکلے کہ ہم بدی کےساتھ نہیں بلکہ ہم بدی کے خلاف ہیں،ہم اس ملک کی جمہوریت اور قوم کے خلاف ہونے والے اس جرم کے خلاف ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں،قوم اس کے خلاف کھڑی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلےاور سارے پاکستان کو پتہ ہونا چاہیے کہ آگےکسی کی جرات نہیں ہونا چاہیے کہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…