اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان، ایف اے ٹی ایف کی شرائط جلد مکمل کرلے گا، حماد اظہر

datetime 5  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن )وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تکنیکی پیرامیٹرز مکمل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور اسے ’جلد‘ تسلیم کر لیا جائے گا۔ حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف غیر متزلزل قومی عزم کے ساتھ ہماری لڑائی جاری ہے،

ہم ان سرگرمیوں کے خلاف جنگ عالمی تکمیل کے لیے نہیں کی بلکہ یہ سب سے پہلے ہمارے اپنے مفاد کے لیے ضروری ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف ایکشن پلان کے 7 میں سے 6 آئٹم سے ’غیر مثالی مدت‘ میں نمٹا جاچکا ہے، جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایکشن پلان میں موجود 27 میں سے 26 آئٹم مکمل ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’متعدد ممالک کا ماننا ہے کہ ہم یہ پلان پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں‘۔وزیر توانائی کا بیان اس وقت سامنے آیا جب مالیاتی نگراں ادارے نے پاکستان کو دہشت گردی کی مالی معاونت کی ’گرے لسٹ‘ میں برقرار رکھتے ہوئے دیگر خامیاں دور کرنے کے لیے کا کہا ہے، پاکستان کے مالیاتی نظام میں 34 ایکشن پوائنٹس میں سے صرف 2 نامکمل ہیں جنہیں جلد مکمل کرلیا جائے گا۔پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد غیر ملکی فرمز ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید محتاط ہوگئی تھیں۔تاہم ہائبرڈ پلینری اجلاس کے اختتام میں پیرس کی عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے نگراں ادارے نے پاکستان کے عالمی سطح پر کیے گئے مالیاتی جرائم کے خلاف کوشش کے عزم کو سراہتے ہوئے اسے ’مضبوط پیشرفت‘ قرار دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں غور کیا گیا تھا کہ پاکستان، منی لانڈرنگ پر ایف اے ٹی ایف کے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 ایکشن آئٹمز جبکہ ایشیا پیسیفک گروپ کے نگرانوں کے 2021 کے ایکشن پلان کے 7 ایکشن آئٹمز مقررہ تاریخ سے قبل ہی مکمل کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…