نوٹ پی پی کا ووٹ عمران خان کا، یہ فارمولا برا نہیں، شاہ محمودقریشی

3  مارچ‬‮  2022

عمر کوٹ /میرپورخاص (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کاخیال نہیں رکھا، نوٹ پی پی کا ، ووٹ عمران خان کا یہ فارمولا برا نہیں ہے۔جس نے تحریک انصاف کو چھوڑنا ہے وہ آج چھوڑ جائے۔ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے بلکہ ایک گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمر کوٹ میں عوامی مارچ سے خطاب اور میرپور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔عمرکوٹ میں سندھ حقوق مارچ کے شرکا سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 10 سال سے عمر کوٹ کے عوام کوجگانے کی کوشش رہا ہوں، دھاندلی کے باوجود ان حلقوں میں مجھے ایک ایک لاکھ ووٹ ملا۔ 2013میں بھی کہا تھا کہ اوپر اللہ نیچے بلا ، مگر بلا نظر نہیں آیا کیونکہ 2013 میں بلے کے پیچھے کچھ بلیاں لگی تھیں جو بلے کا حق کھا گئی تھیں، اب ایسا نہیں ہوگا، عمرکوٹ والو، کیا اس بلی کو مزید میا میا کی اجازت دو گے؟اگر آپ تبدیلی لائیں گے تو ٹھپہ کس پر لگائیں گے؟ بلے پر۔وزیر خارجہ نے سال دو ہزار تیرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس روز آصف زرداری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو جیتنے نہیں دینا چاہے پولنگ اسٹیشنزکو آگ لگادو، آصف زرداری کے حکم پر 25پولنگ اسٹیشنز کو آگ لگائی گئی ، یہ تماشا نہ ہوتا تو وہ سیٹ بلے نے نکال لی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ہار گئے یا ہرائے گئے وہ جیت گئے ہم نے مبارکباد دی، فرق اتنا ہے کہ تم نوٹ سے جیتے ہو ووٹ سے نہیں۔عمر کوٹ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ تھر والوں پر الزام لگاتے ہیں کہ یہ بکتے ہیں ،یہ تہمت ہے، عمرکوٹ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے گھبرانا نہیں،

آپ لوگوں کے بارے میں دو ہزار تیرہ میں بھی کہا گیا کہ یہ لوگ دبے ہوئے ہیں کچلے ہوئے یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے مگر آپ نے ثابت کر دکھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ جس نے تحریک انصاف کو چھوڑنا ہے وہ آج چھوڑ جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول تقریر کرتے ہیں پیچھے سے عمران خان کی آواز آتی ہے گھبرانا نہیں، لگتا ہے بچہ گھبرا گیا ہے،انہیں تو پکی پکائی ملی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم نے یہاں سے ہار کر بھی تمہارے گلے میں ترقیاتی

کاموں کا ہار ڈال دیا، ہم نے یہاں 16 لاکھ گھرانوں کو 10،10لاکھ کا صحت کارڈ دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میری کوشش ہوگی عمر کوٹ کو بھی صحت کارڈ مل جائے، سندھ حکومت نے کسی بھی ضلع کو صحت کارڈ دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔شاہ محمودنے کہا کہ سمجھ نہیں آتا سندھ حکومت صحت کارڈ دینے سے گھبرا کیوں رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی

ہوا نکل چکی ہے، ق لیگ نے اپنا عہد عمران خان کے ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات پہلی نہیں تھی بلکہ ہر ہفتے ملاقات ہوتی ہے جب کہ ہم تو روزانہ ہی ملتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے بلکہ ایک گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے، ہمیں اعتماد ہے ہمارے ایم این ایز اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، زر اور زرداری کی سیاست ان کو خرینا چاہتے ہیں

لیکن یہ بکا مال نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ کل کنڈیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی اور وہاں تصدم کی فضا پیدا کی، میچور سیاسی جماعتیں ایسا نہیں کرتی ہیں، بے نظیر کی عادت ایسی نہیں تھی، ہوسکتا ہے کہ نئی پیپلز پارٹی جو زرداری لیگ ہے اس کا شیوا ضرور ہوسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی نے سندھ اور کراچی کا وار زون بنا دیا ہے، خیرپور میں پرسوں 9 قتل ہوئے تھے۔

جی تھری لے کر لوگ گھوم رہے تھے۔ پولیس کے سامنے، نوابشاہ میں لاشیں پڑی ہوتی ہیں تو یہ جنازے پڑھنے نہیں جاتے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کی جنگ بڑھی تو یورپ کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا، پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، مستقل حل ایک سفارتی حل ہے جس کیلئے پاکستان بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے، یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کیلئے پولینڈ و دیگر ممالک سے مدد مانگی ہے، کئی طالبعلم محفوظ مقام تک پہنچا دیئے گئے ہیں اور باقی بچوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…