کے ایل راہول کی وکٹ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ تھا، شاہین آفریدی

23  جنوری‬‮  2022

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے ایل راہول کی وکٹ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ تھا۔ایک انٹرویومیں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہد آفریدی نے بہت اچھے سے رہنمائی کی تھی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پریشر میچ تھا شاہد آفریدی سے ویڈیو کال پر بات کی انہوں نے بہت اچھے سے سمجھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کے ایل راہول کی وکٹ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ تھا، مجھے یقین تھا کہ اگر ان سوئنگ کرلیا تو بھارت کی وکٹیں حاصل کرلوں گا، روہت شرما کو صحیح ایریا میں گیند کرکے وکٹ لینے میں آسانی ہوئی، کے ایل راہول کی وکٹ میں گیند جتنی سوئنگ ہوئی اتنا مجھے بھی یقین نہیں تھا۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں حسن علی کے ڈراپ کیچ کے سوال پر شاہین آفریدی نے کہا کہ کیچ چھوٹنے کا بہت افسوس تھا اس کے بعد مجھے تین چھکے لگ گئے تاہم یہ گیم کا حصہ ہے ہم نے پورے ایونٹ میں شاندار کرکٹ کھیلی تھی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ میتھیو ویڈ سے تین چھکے کھانے کے بعد میدان میں کافی عجیب سا محسوس ہورہا تھا تاہم ساتھی سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بہت سپورٹ کیا پھر بھی دل میں یہ تھا کہ تین چھکے نہیں لگنے چاہیے تھے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہت جلد تینوں فارمیٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پانچ آؤٹ کرکے ہی میچ ونر بنا جاتا ہے، ریڈ بال پر بھی فوکس رکھا ہوا ہے۔پی ایس ایل سے متعلق سوال پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایونٹ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ بہت پریشر گیم ہوتا ہے، پی ایس ایل کے لیے بھرپور تیاری کررکھی ہے انشا اللہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…