اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

میرے بھائی کو سانحہ مری پر بولنے پر دھمکیاں دی جارہی تھیں، اب اس پر جھوٹا پرچہ کرکے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے، طیب گوندل کی بہن کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میرے بھائی کو سانحہ مری پر بولنے پر دھمکیاں دی جارہی تھیں، اب اس پر جھوٹا پرچہ کرکے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے، طیب گوندل کی بہن کا کہنا تھا کہ میں صحافی طیب گوندل اور سانحہ مری میں انتقال کر جانے والے اے ایس آئی نوید اقبال کی بہن ہوں، سانحہ مری کو لے کر طیب گوندل کے پاس جو تفصیلات تھیں

انہوں نے وہ جاری کیں، کچھ دنوں سے ان کو دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ آپ مری کے اس کام میں مداخلت نہ کریں، آپ پیچھے رہیں تو آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے، ان کو اور ساری فیملی کے لئے دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ ایسا مت کریں، اس پر طیب گوندل نے ڈی جی آئی ایس آئی سے کہا کہ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں مجھے پروٹیکشن دلائی جائے، ان کی بہن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ انہوں نے کوئی غلط کیا ہے کیونکہ میں نہیں سمجھتی کہ مری کے اندر میرے بھائی سمیت جتنے بھی معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں، ان کی آواز کو عوام کے سامنے لایا اور سچائی کو سامنے لایا، انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی، اس چیز کو دبانے کے لئے میرے بھائی پر ایک جھوٹا پرچہ درج کرایا گیا ہے، تفتیش کرنے والوں نے وہ ایف آئی اے والے ہیں یا کون ہیں، انہوں نے میرے بھائی کو اٹھا لیا ہے اور لے گئے ہیں اور تفتیش کر رہے ہیں اور جھوٹا پرچہ دیا گیا ہے، میری ڈی جی آئی ایس آئی، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ پہلے اتنا بڑا ظلم ہوا ہے، انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر ہمارے گھر کے آٹھ لوگ ہم سے جدا ہو چکے ہیں ہم پہلے ہی بڑی تکلیف اور کرب میں ہیں، ہمیں مزید امتحان میں مت ڈالیں، اگر اس ملک کے اندر انصاف ہو سکتا ہے، انصاف کا کوئی پلڑا ہے اور کوئی انصاف کا ترازو ہے تو ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ہمارے بھائی کو جھوٹے پرچوں کے اندر دھکیلا جا رہا ہے تو اس کی حفاظت کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…