اوپن یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا

  جمعہ‬‮ 21 جنوری‬‮ 2022  |  22:57

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2021ئ� میں پیش کئے گئے بی اے، بی ایس، بی ایڈ اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق پروگرام مکمل کرنے والے طلبائ� و طالبات کو

پرویڑنل اسناد جلدبذریعہ ڈاک ارسال کردی جائیں گی۔ طلبائ� و طالبات اپنے نتائج سی ایم ایس لنکenrollment.aiou.edu.pk پرچیک کرسکتے ہیں۔نتائج دیکھنے کے لئے سسٹم میں لاگ اِن ہونے کے لئے یوزر نام اور پاسورڈ درکار ہوگا۔ سی ایم ایس کے تحت امتحان اور گریڈ ٹائل پر کلک کرنے کے بعد “ویو گریڈ”اور پھر “مائی گریڈ”کا آپشن دبانے سے نتیجہ دیکھا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2022ئ� کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں، جن میں میٹرک(جنرل)، میٹرک درس نظامی(ثانویہ عامہ)، ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)کے داخلوں کی آخری تاریخ 22۔فروری جبکہ بی ایس، ایم ایس سی، ایم ایس سی(آنرز)،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 14۔فروری مقرر کی گئی ہے۔داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔

زیرو پوائنٹ

پاکستان کا مفت سفیر

عرفان صدیقی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں‘ صحافت کا شوق تھا‘ اخبار میں کام کرتے ہوئے محسوس ہوا ساری زندگی کی مشقت کے بعد بھی خوش حال زندگی مشکل ہو گی‘ نوکری چھوڑی‘ کالج میں دوبارہ داخلہ لیا‘ کمپیوٹر پروگرامنگ کی تعلیم لی‘ جاپان کا ویزا حاصل کیا اور یہ جاپان آ گئے‘ شروع میں نوکریاں کیں‘ جاپانی خاتون سے ....مزید پڑھئے‎