بلال یاسین کا قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

1  جنوری‬‮  2022

لاہور( این این آئی) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے کہا ہے کہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے کا دورہ کر رہا تھا کہ اچانک دولوگ آئے ، مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ مجھے مارنے آئے ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں بلال یاسین نے کہا

کہ میں ہر جمعے کو نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے کا دورہ کرتا ہوں اور ایسے ہی گھوم پھر کر دورہ کر رہا تھا کہ دو لوگ آئے اور مجھ پر فائرنگ کر دی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی او ران کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بلال یاسین نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کے واقعہ کے ملزمان کو ہر صورت گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پرقاتلانہ حملہ کے خلاف مذمی قراردد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن مرزا جاوید کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ دہشتگردی ہے ، مطالبہ ہے کہ بلال یاسین پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔پارٹی کارکنان اور عوام بلال یاسین کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کریں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…