کرونا کی نئی قسم ، سی آئی اے نے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کے پیش نظر مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی ممالک سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، اس کیٹگری میں ہانگ کانگ اور جنوبی افریقا کو بھی شامل کرلیا گیا، پابندی والے ممالک سے آنے والے

مسافروں کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) سے اجازت نامہ درکار ہوگا۔کیٹگری سی ممالک میں ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، عراق، نمیبیا اور یوکرین سمیت 17ممالک شامل ہیں۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے پر پابندی ہے، پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو این سی او سی اجازت نامہ درکار ہوگا۔نوٹی فکیشن میں پابندی کیا گیا کہ مکمل کویڈویکسی نیشن کا ثبوت بھی لازمی دیکھنا ہوگا، کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی5دسمبر تک اجازت نامہ کے بغیر واپس آسکیں گے، سفر سے 72گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔مسافروں کے وطن پہنچنے پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قوانین کا مکمل اطلاق ہوگا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…