بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کے پاس 2جن ہیں ، نعیم الحق اور مفتی سعید کی مبینہ آڈیو ٹیپ انٹرنیٹ پر لیک

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق مرحوم اورعمران خان کی تیسری شادی کے نکاح خواں مفتی سعید کی ایک مبینہ اور غیر تصدیق شدہ آڈیو ٹیپ انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے، جس میں مفتی سعید نعیم الحق مرحوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ مجھ سے

جھوٹ بول کر عدت میں نکاح کروا کر بہت بڑا گناہ کروایا گیا، اس مبینہ اور غیر تصدیق شدہ آڈیو ٹیپ میں مرحوم نعیم الحق کو یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ کے پاس 2جن ہیں سارے کام ان سے لئے جاتے ہیں ، ہوسکتا ہے جن نے قابو کرلیا ہو آپ کے لیڈر کو،جس پر مفتی سعید کہتے ہیں کہ اس طرح اگر ہونے لگے تویہ جن دوسروں کو قابو کیوں نہ کر لیں ، یا درہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 2018میں اپنی روحانی پیشوا بشری مانیکا سے باقاعدہ شادی کی،نکاح کی یہ تقریب لاہور میں بشری مانیکا کے گھر پر انجام پائی۔عمران خان اور بشری مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔ شادی کی تقریب میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی تھی۔اب 3سال بعد اس شادی سے متعلق یہ مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلاردعمل سامنے آرہا ہے ،  پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا گزشتہ سال انتقال ہو گیاتھا ، مبینہ آڈیو ٹیپ کے دوران مزید کیا بات چیت ہوئی آپ بھی سنئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…