پاکستان کا افغانستان کو پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان

22  اکتوبر‬‮  2021

کابل (این این آئی)پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان کردیا، امداد میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق

نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں پاکستان کی جانب سے پانچ ارب روپے کی امدادی اشیا ء افغانستان کو فراہم کرنے کا اعلان کیا، جن میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ افغانوں کی آسانی کیلئے گیٹ پاس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، طبی بنیادوں پر پاکستان آنیوالے افغانیوں کو ویزا آن آرائیول دیا جائے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر رہے ہیں، افغان تاجروں کو طورخم پر ایک ماہ کا آمد پر ویزا دیا جائے گا، طورخم بارڈر 24 گھنٹے تجارت کے لیے کھلا رہے گا۔ محمد صادق نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تجارتی سطح پر مدد کرے گا، پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کیلئے بارڈر روزانہ بارہ گھنٹے کیلئے کھولا جائیگا،بارڈرسے صرف وہی لوگ آسکیں گے جن کے پاس ویزہ ہے، افغان ٹرک کراچی میں بھی داخل ہوسکیں گے،پاکستانی سفارتخانہ بزنس مین کو پانچ سال کا ویزہ دے گا جبکہ افغانستان سے پاکستان آنیو الے پھل اور سبزیوں پر ڈیوٹی نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…