بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

40 ، 25 ، 15اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی۔ بینکنگ کے شعبے سے منسلک افراد کے مطابق

بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت مہں توسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ 30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کیلیے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا کے باعث ان کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…