نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ کو ٹوئٹر پر کمنٹ سیکشن بند کرنا مہنگا پڑ گیا

23  ستمبر‬‮  2021

آکلینڈ ٗ راولپنڈی (آن لائن) پاکستان سے اچانک دورہ منسوخ کرنے والی کیوی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی۔کیوی بورڈ نے ٹوئٹر پر آکلینڈ پہنچنے پر اپنی ٹیم کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی، جس میں کھلاڑیوں کو جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔کیوی بورڈ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے

ہوئے کمنٹ سیکشن بند کردیا، جس کے باعث اسے تنقید کا سامنا ہے۔بورڈ نے کمنٹ سیکشن تو بند کردیا لیکن شائقین کرکٹ ٹوئٹ ’قوٹ‘ کر کے اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آزادی اظہارِ رائے کا ہی خیال کرلیتے۔کیوی بورڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 24 رکنی بہادر اسکواڈ براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گیا ہے اور اب تمام ممبران 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی ودھمکی کے معاملے پر سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے دوران ملنے والی دھمکی کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ سائبر ونگ اسلام آباد کے سب انسپکڑ محمد وسیم کی مدعیت کی درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔ واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل ہوٹل سے گراؤنڈ جانے سے انکار کردیا تھا اور بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے بھی سیکیورٹی وجوہات پر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…