مجھے آپ میں کوئی دلچسپی نہیں، جمائما کے ٹوئٹ پر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

20  جولائی  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے بھی ردعمل دیا ہے، لیگی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے آپ، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سے قطعا دلچسپی نہیں ہے۔ کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے بہتر کام ہیں، آپ صرف اپنے سابقہ شوہر کو الزام دیں، واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما

مریم نواز کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا تھاکہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں،یہ آج مریم نواز نے کہا۔وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے مزید لکھا کہ میں نے2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھاکیونکہ مجھے ایک عشرے سے مخصوص میڈیا اور سیاستدانوں کی وجہ سے مذہبی منافرت اور تعصب کا سامنا تھا،ہر ہفتے میرے گھر کے باہر مجھے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جاتامگر آج بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔جمائما خان نے مریم نواز کو مذہبی منافرت اور تعصب سے گریز کا مشورہ دے دیا، واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کہتا ہے کہ وہ پولو کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن اب جیسی بات ہوگی ویسا ہی جواب ہو گا۔(ن)لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وہ پہلا پاکستانی ہے جو کیمبرج کی پولو ٹیم کا کپتان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو آزاد کشمیر میں آنے کے لیے ہیلی کاپٹر یا سرکاری گاڑیوں کی ضرورت نہیں پڑی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں،خوشی ہے نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں،

عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا، عوام نے مسترد کر دیا،ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا، عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے، تم نے آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر رکھی تو یاد رکھو آزاد کشمیر والے تمہار ا بہت برا حال کرنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…