پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں آج کل جنونیت کا راج ہے، نصیرالدین شاہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2023 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے پاکستان اور مسلمان دشمنی پرمبنی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ویٹرن اداکار نصیرالدین شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘غدر 2’ ، ‘کیرالہ اسٹوری’ اور ‘ کشمیر فائلز’ جیسی فلموں کی مقبولیت اور کامیابی پریشان کن ہے۔لیجنڈ اداکار نے مزید کہا کہ آج کل بھارت میں جنونیت کا راج ہے۔ جو جتنا جنونی ہوگا اسے اتنی ہی مقبولیت ملے گی۔ اپنے آپ کو برتر سمجھنے اور دوسروں سے نفرت کرنے والے مشہور ہوتے ہیں۔

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ بھارت میں اب ملک سے محبت ضروری نہیں بلکہ اس کا ڈھول پیٹنا اور کسی فرضی دشمن کو کھڑا کرنا بھی ضروری ہے۔ جو لوگ یہ سب کررہے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ یہ کتنا خطرنا ک ہے۔ زندگی کے اصل حقائق دکھانے والے ڈائرکٹرز کی فلمیں کامیاب نہیں ہورہیں لیکن میرا ان کو پیغام ہے کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور اس جنونیت کے طوفان کے باوجود اچھی اور معیاری فلمیں بنانا جاری رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…