پاکستانی اداکارہ صبا قمر فلم میں راک اسٹار بننے کو تیار

2  فروری‬‮  2016

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستانی ہدایت کار وجاہت رؤف اپنی کامیاب فلم ’’کراچی سے لاہور‘ ‘کے بعد اس کہانی کی طرح ایک نئی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں اداکارہ صبا قمر راک اسٹار کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم میں کراچی سے لاہور کی کاسٹ جیسے یاسر حسین، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری بھی کام کریں گے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کراچی سے لاہور کا سیکول ہی ہوگا۔البتہ اداکارہ صبا قمر اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ سب اس فلم کو سیکول کا نام کیوں دے رہے ہیں، یہ کراچی سے لاہور سے بالکل مختلف ہے اور اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں نہیں بلکہ شمالی علاقوں میں کی جائے گی۔صبا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم کراچی سے لاہور سے بہت بہتر ہوگی اور پرانی غلطیوں کو اس میں نہیں دہرایا جائیے گا۔صبا کا فلم کی کہانی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک غیر روایتی کہانی پر مبنی ہے۔میں ایک راک اسٹار کا کردار ادا کر رہی ہوں، میرا تعلق ایک ٹوٹے ہوئے خاندان سے ہوتا ہے اور سکون حاصل کرنے کے لیے میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہوں۔کہانی کو دلچسپ کرتے ہوئے صبا نے مزید بتایا ’فلم میں میرا ایک بوائے فرینڈ بھی ہے جو مجھے نہیں سمجھ پاتا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ کا کردار کون ادا کر رہا ہے۔صبا قمر کے مطابق انہیں امید ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…