برطانوی آئٹم گرل اسکارلٹ ولسن کو بالی ووڈ میں ہیروئن کا کردار مل گیا

7  ستمبر‬‮  2015

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی ڈانس شو ”جھلک دکھلا جا سیزن 8“ میں اپنی پرفارمنس سے سپر اسٹار سلمان خاں کو متاثر کرنیوالی برطانوی ائٹم گرل اسکارلٹ ولسن کو اداکار راجیو کھنڈلوال کے ساتھ فلم مل گئی بھارتی میڈیا کے مطابق اسکارلٹ ولسن فلم وہ آدمی بہت کچھ جانتا ہے میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔اس سلسلہ میں اسکارلٹ ولسن نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ 1960 کے دہائی سے تعلق رکھنے والی فلم میں کام کررہی ہیں جس میں ان کا کردار ماضی کی نامور ڈانسر ہیلن کا ہے اور جھلک دکھلا جا میں جج کے فرائض انجام دینے والے گنیش ہیڈیج اس فلم مین میرے تمام گانوں کی کوریو گرافی کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اسکارلٹ کا کہنا تھا کہ میں رواں برس سینما گھروں کی زینت بنائی جانیوالی فلم ”باہوبلی “کے لیے ائٹم سانگ کرچکی ہوں اوران دنوں جھلک دکھلا جا میں بھی شرکت کررہی ہوں اس دوران بھی مجھے کئی فلمون میں ائٹم سانگ کرنے کی پیشکش ہورہی ہیں مگر ابھی تک ان افرز کو قبول نہیں کیا ہے کیونکہ ڈانس پروگرام کی تیاری کے لیے دن بھر پریکٹس کرنا پڑتی ہے اس لیے ابھی تک کسی دوسری طرف توجہ نہیں دے رہی جیسے ہی جھلک دکھلا جا سے فراغت ملے گی اس سلسلہ میں سوچوں گی۔واضح رہے کہ اسکارلٹ ولسن 9 مئی 1988 کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور لندن کے ٹفنی تھیٹر کالج سے پرفارمنگ آرٹ کی تعلیم حاصل کی 2009 میں فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے بھارت آئیں اور متعدد اشتہارات میں ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اسکارلٹ ولسن جو بیلے اور جاز رقص میں کافی مہارت رکھتی ہیں کو پہلی مرتبہ 2012 میںر یلیز ہونے والی فلم شنگھائی میں آئٹم سانگ کرنے کا موقع ملا اس کے بعد انھوں نے متعدد بالی ووڈ اور ساو¿تھ کی فلموں میں آئتم سانگز پر مہارت دکھائی۔اسکارلٹ کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی فلم میں مرکزی کردار نبھانے جارہی ہوں اور یہ بالی ووڈ میں میرے کیرئیر کا اصل آغاز ہوگا کیونکہ جس مقصد کو لے کر میں بھارت آئی تو اب پورا ہونے جارہا ہے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…