ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

ملک میں ٹیلی کام سرمایہ کاری 2,073 ملین ڈالر کی نمایاں رقم تک پہنچ گئی

datetime 17  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹیلی کام سیکٹر ملک کے لیے ریونیو پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ رہا، اس شعبے نے مالی سال 2023 کے جولائی تا دسمبر کے دوران فیس، ابتدائی اور سالانہ لائسنس فیس، اور دیگر ٹیکس جنرل سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، ریگولیٹری کی مد میں قومی خزانے میں 378 ارب روپے (عارضی) کا حصہ ڈالا۔

گوادر پرو کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر نے 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان میں 6.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔سپیکٹرم کے حصول اور نیٹ ورک کی توسیع کی وجہ سے مالی سال 2022 میں ٹیلی کام آپریٹرز کی طرف سے رپورٹ کردہ ٹیلی کام سرمایہ کاری 2,073 ملین ڈالر کی نمایاں رقم تک پہنچ گئی ،تاہم مالی سال 2023 کی پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران یہ 422.0 ملین ڈالر(عارضی )پر کم رہا۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا موبائلز کا زونگ فور جی (CMPAK) پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جس کی معیاری خدمات اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد قومی خزانے میں ریونیو کا حصہ ہے۔ پی ای ایس 2022ـ23کے مطابق مارچ 2023 کے آخر میں، ملک میں ٹیلی کام کی کل سبسکرپشنز (موبائل اور فکسڈ) 197 ملین تھیں جن کی کل ٹیلی کثافت 83.2 فیصد تھی۔

گوادر پرو کے مطابق زونگ فور جی جو کہ پاکستان میں فور جی سروسز کا علمبردار ہے، اس وقت کل مارکیٹ شیئرز کا 24.07 فی صد رکھتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب اعدادوشمار کے مطابق، مالی سال 2022ـ23کے پہلے دس ماہ کے دوران، زونگ فور جی کا مارکیٹ شیئر 22.71 سے بڑھ کر 24.07 فی صد ہو گیا ہے۔

پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابق، اپریل 2023 تک، زونگ فور جی کے پاکستان کے چاروں صوبوں میں 44.19 ملین اور آزاد جموں و کشمیر (AJK) اور گلگت بلتستان (GB) میں 1.5 ملین صارفین ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق فائیو جی ایک تبدیلی کی ٹیکنالوجی ہے، جس سے کمیونٹیز کو ایک جدید اور ڈیٹا پر مشتمل ڈیجیٹل معیشت کے سماجی و اقتصادی فوائد حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے، پی ٹی آے اور فریکونسی ایلوکیشن بورڈ (FAB) اور ایم او آئی ٹی ٹی ، پاکستان میں فائیو جی کے کامیاب آغاز کے لیے ہم آہنگی کر رہے ہیں۔ ایف اے بی پہلے ہی زیادہ سے زیادہ بینڈوتھ میں دستیاب سپیکٹرم کی نشاندہی کر چکا ہے۔

زونگ فور جی نے پاکستان میں کامیابی کے ساتھ ٹرائلز کیے ہیں اور ملک میں باضابطہ طور پر فائیو جی سروسز کی جانچ کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق فائیو جی سروسز کے ساتھ زونگ مستقبل میں پاکستان کی معاشی تبدیلی، سماجی ترقی اور لوگوں کی زندگی میں بہتری میں مزید گہری اور طویل مدتی تبدیلیاں لائے گا۔ یہ بھی توقع ہے کہ فائیو جی صحت کی دیکھ بھال، زراعت، اور تعلیم پر اثر ڈالے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…