واٹس ایپ ماہرین ایڈٹ بٹن کو بہتر بنانے میں مصروف

18  اکتوبر‬‮  2022

نیویارک(این این آئی)رواں برس جون میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایڈٹ بٹن متعارف کرائے گی، تاہم تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔بعد ازاں ستمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایپلی کیشن بیک وقت موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے جلد ایڈٹ بٹن کے آزمائشی فیچر کو متعارف کرائے گی۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ کمپنی کے ماہرین ایڈٹ بٹن کو مزید بہتر بنانے میں مصروف ہیں، جس کے بعد ہی ممکنہ طور پر اسے آزمائش کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر ایسا ایڈٹ بٹن متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت صارفین 15 منٹ بعد تک پیغام میں کی گئی غلطی کو درست کر سکیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین جس پیغام کو درست کریں گے، اس کے نیچے وصول کرنے والے کو ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا اور وہ پہلا میسیج بھی پڑھنے کے قابل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم بتایا گیا کہ اس کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔اسی حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر وہ صارفین اپنے کسی بھی غلط میسیج کو ایڈٹ نہیں کر سکیں گے جو کسی ایسے شخص کے پاس پیغام بھیجیں گے، جس کا ڈیوائس ایک دن سے بند پڑا ہوگا۔یعنی جس صارف کا واٹس ایپ ایک دن سے بند ہوگا، اسے بھیجا جانے والا میسیج ممکنہ طور پر ایڈٹ نہیں ہوسکے گا، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ اسی طرح کے ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغام کو بھی انڈو یعنی واپس کر سکیں گے۔لیکن فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واٹس ایپ پر دونوں فیچرز کو کب تک متعارف کرایا جائے گا لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ برس کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…