خلا میں سب سے طویل عرصہ رہنے والے روسی خلابازکا انتقال

  منگل‬‮ 20 ستمبر‬‮ 2022  |  16:23

ماسکو(این این آئی)خلا میں سب سے لمبے عرصے تک رہنے والے روسی خلا باز ویلری پولیاکوف 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلری پولیاکوف ایک روسی خلا باز تھے جنہیں خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے اور سفرکرنیکا اعزاز حاصل ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ویلری پولیاکوف نے میر خلائی اسٹیشن پر 1994 اور 1995 کے درمیان 437 دن گزارے تھے اور اندازے کے مطابق زمین کے گرد7ہزار سے زائد چکر لگائے۔انہوں نے خلا میں طویل سفر کرکے یہ تجربہ کرنے کی کوشش کی کہ آیا انسان مریخ کے لمبے سفر میں اپنی ذہنی صحت کو برقرار رکھ سکتا ہے یا نہیں۔روسی اسپیس ایجنسی کی جانب سے ویلری پولیاکوف کی موت کی تصدیق کی گئی لیکن ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

زیرو پوائنٹ

پاکستان کا مفت سفیر

عرفان صدیقی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں‘ صحافت کا شوق تھا‘ اخبار میں کام کرتے ہوئے محسوس ہوا ساری زندگی کی مشقت کے بعد بھی خوش حال زندگی مشکل ہو گی‘ نوکری چھوڑی‘ کالج میں دوبارہ داخلہ لیا‘ کمپیوٹر پروگرامنگ کی تعلیم لی‘ جاپان کا ویزا حاصل کیا اور یہ جاپان آ گئے‘ شروع میں نوکریاں کیں‘ جاپانی خاتون سے ....مزید پڑھئے‎