جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنیوالی کمپنی خرید لی

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

نیویار ک (این این آئی)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی معروف کمپنی گفی کو خرید لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی جانب سے اینیمیٹڈ کمپنی گفی کو 400 ملین یعنی 40 کروڑ ڈالرز کے عوض خریدا گیا ہے اس ضمن میں فیس بک کے پراڈکٹ شعبے کے نائب صدر وشال شاہ نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ انسٹاگرام اور گفی کو اکٹھا کرکے ہم لوگوں کے لیے

اسٹوریز اور ڈائریکٹ میسج میں بہترین اسٹیکرز اور گفس کی تلاش کو آسان بنا رہے ہیں۔اب فیس بک کی زیر ملکیت کمپنیوں میں انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اینیمیٹڈ کمپنی گفی کا بھی شمار کیا جائے گا جسے فیس بک 2015 سے خریدنے کی کوشش کر رہی تھی۔فیس بک نے گفی خرید کر اسے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا حصہ بنادیا ہے اور اب صارفین کچھ روز میں اینیمیٹڈ تصاویر ایپ پر شئیر کر سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…