فیس بک نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں سب کو مات دے دی،جلد کے توسط سے ای میلز او رایس ایم ایس پڑھنے والی ڈیوائس تیار،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

1  مئی‬‮  2018

لندن(نیوز ڈیسک)فیس بک نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں سب کو مات دے دی،جلد کے توسط سے ای میلز او رایس ایم ایس پڑھنے والی ڈیوائس تیار کر لی،ڈیوائس کو صارف کے بازو میں لگا دیا جائیگا اور پھر وہاں یہ مختلف لہروں کی مدد سے سارا کام کریگی۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابقکمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں ان دنوں ای میل اور ایس ایم ایس وغیرہ کا بڑا چرچا ہے۔مختلف کمپنیاں مختلف طریقوں سے

اپنے صارفین کی سہولت کیلئے وقتاً وقتاً نت نئی چیزیں تیار کرکے پیش کرتی رہتی ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے فیس بک والوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کرلی ہے جس کی مدد سے مستقبل قریب میں جلد کے توسط سے ای میلز اور ٹیکسٹ پڑھنا اور وصول کرنا آسان ہوجائیگا۔ اس حوالے سے فیس بک کا کہناہے کہ اگر یہ ڈیوائس عام ہوگئی تو وہ بہت سارے لوگ جو ہر وقت’’فون کے نشے میں مبتلا‘‘ رہتے ہیں اور آس پاس سے بے خبری اختیار کئے ہوئے ہوتے ہیں انہیں اپنی اس علت سے نجات مل جائیگی۔ یہ ڈیوائس ایک چھوٹی چیز ہے جسے پہنا بھی جاسکتا ہے اور اس کی کارکردگی کچھ یوں ہوگی کہ الفاظ سے ملتے جلتے ارتعاش کی مدد سے سارا کام ہوگا۔ لوگوں کو اپنی جلد، اپنے بازو وغیر ہ پر پیغامات پڑھنے میں آسانی ہوگی۔ اس ڈیوائس کو صارف کے بازو میں لگا دیا جائیگا اور پھر وہاں یہ مختلف لہروں کی مدد سے سارا کام کریگی جو زبان اس طریقے سے جسم پرمرتسم ہوگی وہ تحریری بھی ہوسکتی ہے اور مختلف بولیوں کی شکل میں بھی۔ ابتدائی آزمائش میں یہ ڈیوائس 100الفاظ کی درست خانگی کے قابل دیکھی گئی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…