جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

فیس بک میسنجر کو رواں سال زیادہ بہتر بنانے کا عزم

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے 2018 کو میسنجر کا استعمال آسان بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ نئے فیچرز کی بھرمار سے یہ اپلیکشن بہت زیادہ پیچیدہ ہوچکی ہے۔ فیس بک میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس کے مطابق رواں سال آپ ہمیں اس ایپ کو بہت زیادہ آسان اور ہموار کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد میسنجر کو صارفین کے لیے وہاں خوشی یا مشکل حالات میں وقت

گزارنا آسان ترین اور پرلطف تجربہ بناسکے۔ مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر کے 8 ‘ خفیہ فیچر’ فیس بک نے تصویری پیغامات کو بھی میسنجر کے حوالے سے ترجیحات کی فہرست میں شامل کیا ہے اور اس مقصد کے لیے رئیل ٹائم ویڈیو، جی آئی ایف، اسٹیکرز اور تصاویر کے آپشن پر مزید کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گروپ چیٹ کو بھی مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی، چاہے کسی کو گروپ میں شامل کرنے کی کوشش ہو یا متعدد افراد سے لائیو ویڈیو چیٹ کرنا ہو، ہر شعبے پر توجہ دی جائے گی۔ فیس بک کے صارفین کی تعداد کو دیکھا جائے تو یہ حیران کن نہیں کہ میسنجر کا استعمال بہت زیادہ افراد کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : میسنجر مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن بننے کے قریب کمپنی کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق اس چیٹ میسنجر کو ہر ماہ ایک ارب 30 کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح تصویری کمیونیکشن جیسے جی آئی ایف اور ایموجیز وغیرہ کا استعمال بھی بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ اسی لیے کمپنی کی جانب سے اس سروس کو سادہ بنانے پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…