جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سکولوں میں کم عمر طلباء کے موٹرسائیکل اور کار لانے پر پابندی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) موٹرسائیکل یا کار پر سکول آنے والے کم عمر طلبا ٹریفک پولیس اور سکول ایڈمنسٹریشن کے لئے مشکلات پیدا کرنے لگے۔لاہور کے سکولوں میں بغیر لائسنس کم عمر طلبا کے موٹرسائیکل اور کار لانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان کو ہدایات بھی جاری کر دیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سکول آنے والے کم عمر طلبا کو روکا جائے، سکول کی حدود میں انہیں گاڑی یا موٹرسائیکل پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے، خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلاس انچارج اپنے بچوں کو ہدایت کریں کہ وہ خود سے کار یا موٹرسائیکل پر سکول نہ آئیں اور ٹریفک قوانین بارے سکول میں بچوں کو آگاہی لیکچر دیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے طلبا کے والدین سے بھی رابطہ کریں، بچوں کے ڈرائیونگ کرنے سے دوسروں کی زندگی کو خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…