ہو سکتا ہے پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جا ئے ؟ تہلکہ خیز پیش گوئی

5  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااورمشیرزراعت سندھ منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے،پی ٹی آئی میں ایسے بھی ہوں گے جو سپورٹر عمران کے لیکن آدمی کسی اور کے ہوں گے

ہوسکتا ہے کہ پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے۔پیرکوجاری اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے، مجھے عام انتخابات وقت پر نظر نہیں آ رہے، الیکشن 6 ماہ سے ایک سال تک ملتوی ہو سکتے ہیں کیونکہ پہلے احتساب کے لئے وقت مانگا جائے گا پھر الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جیل جائیں گے اور کچھ چھپ کر بیٹھے رہیں گے، اس میں ایسے لوگ بھی ہوں گے جو سپورٹر عمران خان کے لیکن آدمی کسی اور کے ہوں گے۔مشیرزراعت نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ 5 سے 10 فیصد لوگ بھی نہیں رہیں گے، انہیں جس طرح رات کے اندھیرے میں بنایا گیا تھا اسی طرح لے جایا جا رہا ہے۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان پہلے احتساب پھر الیکشن کے حامی تھے، لہذا اب ایسا ہی ہوگا، یہ بند گلی میں پھنس چکے اور ان کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کی گرفتاری پر انہوں نے کہاکہ پرویز الہی پر کیسز بناکر انہیں خوامخواہ اہمیت دی جا رہی ہے، البتہ ہوسکتا ہے کہ پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…