ڈالرلائو، ٹیکس بچائو، نئے بجٹ میں اوورسیز کیلئے پرکشش اسکیم لانے کی تجویز

30  مئی‬‮  2023

کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پرکشش سہولیات اورملک کو ڈالروں کی فراہمی یقینی بنانے کی اسکیم متعارف کروانے کی تجویزسامنے آئی ہے، جس سے ترسیلات زراور زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف کسی بھی قسم کی ایمنسٹی اسکیم کی پہلے ہی مخالفت کر چکا ہے۔ اس لئے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کے بجائے رعائتی اسکیم شروع کرنے کا پلان ہے، جس سے سریا، اسٹیل، الیکٹرانکس، فرنیچر، ٹائلزوغیرہ سمیت 70 ذیلی صنعتوں کا پہیہ چلے گا ۔ایف بی آر حکام کے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں 13 فیصد کمی کے ساتھ جو ترسیلات زر22 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئیں ۔مجوزہ اسکیم کے مطابق پراپرٹی کی خریدری پر ادائیگی ڈالرز میں بیکنگ چینلز کے ذریعے کرنے والے اوورسیز پاکستانیوںکو ٹیکس مراعات ملیں گی ، اسٹیل اور ٹائلز سمیت بعض تعمیراتی سامان پرریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے،تعمیراتی سامان پر ڈیوٹی ٹیکس میں 15 فیصد کمی کی تجویز بھی سامنے آگئی۔مجوزہ اسکیم کے اجرا سے ترسیلات زراورزرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے ، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ بجٹ سفارشات مانگ لی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…