ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کا انکشاف

datetime 23  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے سابق وزیر فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کا انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے 11 لوگ 8 مئی سے 9 مئی تک میرے گھر تھے، ان لوگوں کو یہ ہدایت کی جارہی تھی کہ وہ اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر بھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ 11 لوگ کچھ سرگرمی کرتے تو میں انہیں پکڑوا دیتا۔فیصل واوڈا نے کہا میں نے ان سے کہا اگر آپ نے ایسا کیا، اور آپ میرے گھر ہوئے تو میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا، جس پر ان 11 افراد نے جواب میں کہا کہ ہم نہ اس چیز کا حصہ بننا چاہتے ہیں، نہ بنیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو گھڑی اسکینڈل میں تین چار کروڑ روپے ملے، باقی کے بیس پچیس کروڑ اپنے پرائے سب نے مل کر لوٹے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…