آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا، پاکستان کا مطالبے پر شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ

22  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا۔اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کیلئے شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا

اور پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے 2 قسطوں میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے متعین کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی تاہم آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔ذرائع کیمطابق آئی ایم ایف کا شرح سود میں کم از کم 2 فیصد اضافے کیلئے دباؤ ہے جس کے باعث اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل ہی 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 4 مرتبہ ایم ای ایف پی پر اتفاق کیا اور پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…