الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے، آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے،شیخ رشید

22  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل یاکالعدم قرار دینا آسان نہیں ہوگا۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ

مشترکہ اجلاس میں اگر حکومت اپنے سے بڑی قرارداد لائے گی تو حکومت مزید اضطراب تشویش میں مبتلا ہو جائے گی کیوں کہ وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کو دیوار سے لگانے کے لیے ہو رہی ہے لیکن یہ دیوار پی ڈی ایم پر ہی گرے گی، عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل یا کالعدم قرار دینا آسان نہیں ہوگا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ روپے کی قدر کم ترین سطح پر آ گئی ہے، معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہو گیا ہے، آئی ایم ایف اورغیر ملکی امداد دونوں دور ہیں، پاکستان پہلے ہی تنہا ہو چکا ہے، ملک کی بقاء الیکشن میں ہے، الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے، آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…