پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے،صوبائی وزیراطلاعات

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے، شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ

ان کی جنگ و جہاد اقتدار کی ہوس پوری کرنے کے لئے ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات گھنائونی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ دراصل عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنے اور اس سے دھیان ہٹانے کے لیے بے ہودہ اور ناقابل برداشت حرکتیں کر رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر ادارہ اور اس کا سربراہ ان کا غلام بن کر رہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا ہے، شہباز گل عمران خان کی مرضی کے بغیر اس طرح کی گھنائونی سازش نہیں کر سکتا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام ملک کی جمہوریت اور اپنے تمام اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، عمران خان جمہوریت اور اداروں کے خلاف سازشیں بند کر دیں ورنہ عوام عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…