قوم کا آٹا چینی وزیراعظم کی سرپرستی میں نہ لوٹا جاتا تو آج قوم کو آٹا چینی کے لئے یوں دھکے نہ کھانے پڑتے

4  مئی‬‮  2021

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کا آٹا چینی وزیراعظم کی سرپرستی میں نہ لوٹا جاتا تو آج قوم کو آٹا چینی کے لئے یوں دھکے نہ کھانے پڑتے ،حکمران خداترسی کریں اور چینی کے لئے قطار میں کھڑی ماوں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں ،بروقت ویکسین کے حصول کی تیاری نہ

کرکے قوم کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اراکین پارلیمان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی پوری کی پوری مینجمنٹ نہ ہوسکی، دوراندیشی پر مبنی حکمت عملی کااب بھی فقدان ہے ۔ حکومت اب بھی کورونا، معیشت، مہنگائی، بے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں ، صرف تماشے جاری ہیں،اس سے حکومت کی ذہنی حالت اور ترجیحات کا اندازہ ہوتا ہے۔اپنی پالیسیوں سے ہونے والی مہنگائی کا غصہ ضلعی انتظامیہ کی خاتون افسر پر نکالنا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا سے اطلاعات ہیں کہ لوگ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن آٹا نہیں مل رہا، عوام کو عزت ایسے دی جاتی ہے؟۔ملک میں مہنگائی کی ستائی عوام کی رمضان میں بددعاوں سے خوف آتا ہے ۔قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ۔معیشت کی تباہی کے باوجود حکومت کو احساس تک نہیں کہ ملک کا کتنا بڑا نقصان ہوچکا ہے ۔ارکان پارلیمان کی شہبازشریف کو رہائی پر مبارک ، سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں اور ارکان پارلیمان کی حمایت اور نیک تمناوں پر شکریہ ادا کیا۔شہبازشریف نے کورونا اور مشکل معاشی صورتحال میں اپنے حلقوں کے عوام کی مدد کے لئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…