بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اے میں بغاوت پھوٹ پڑی، ہم 35 اراکین اسمبلی تحریک انصاف نہیں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ+این این آئی) جہانگیر ترین میں بے وفائی نہیں ان کے ساتھ زیادتی بند کی جائے، یہ بات پنجاب اسمبلی کے رکن خرم لغاری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت انکوائری کرے لیکن بتائے کہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس کیوں منجمد کئے گئے، انہوں نے کہا کہ ہم

تحریک انصاف کے ساتھ نہیں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، ہمارے ساتھ صوبائی وزراء سمیت 30 سے 35 اراکین اسمبلی ہیں، خرم لغاری نے کہا کہ جہانگیر ترین کا ساتھ دینے پر ہم سے کوئی نہیں پوچھ سکتا، ہم ان کے ہر فیصلے سے اتفاق کریں گے، ان کے فیصلوں کے مطابق چلیں گے۔ شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر تے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔جہانگیر ترین اور علی ترین اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔بینکنگ کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 10اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔جہانگیر ترین کی عدالت پیشی کے موقع پر صوبائی وزراء، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ان کے ہمراہ پیش ہوئے جسے غیر اعلانیہ سیاسی پاور شو قرار دیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ، راجہ ریاض،سلیمان نعیم،غلام بی بی بھروانہ، خرم لغاری،چوہدری افتخار گوندل،اسلم بھروانہ،طاہر راندھاوا اور امیر محمد خان سمیت دیگر جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے کے ہمراہ پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام شخصیات جہانگیر ترین کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر بھی جمع ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے

وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے دوست تھے، دشمنی کی طرف کیوں دھکیلا جا رہا ہے، انتقامی کارروائی کیوں؟ وفاداری کا ایک سال سے امتحان لیا جا رہا ہے۔سب شوگر ملز میں صرف جہانگیرترین نظر آیا ہے، لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شکوے شکایات کے انبار لگاتے

ہوئے جہا نگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف ایک نہیں، 3 ایف آئی آرز درج ہیں، ایک سال سے چپ ہوں، ظلم بڑھتا جا رہا ہے، ملک کی 80 شوگر ملز میں سے انہیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا، میں پوچھتا ہوں آخر یہ انتقامی کارروائی کیوں ہو رہی، وجہ کیا ہے؟ میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، میرے اور میرے بیٹے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے، اکاؤنٹ کیوں منجمد

کیے، اس سے کیا فائدہ، کون کر رہا ہے؟ وقت آگیا ہے کہ انتقامی کارروائی کو بے نقاب کیا جائے، تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے سوالات ہیں جس کا جواب چاہیے، ہم تحریک انصاف سے انصاف کا تقاضہ کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سازشی عناصر کو وزیر اعظم عمران خان، مخلص ووٹر اور دیگر رہنما خود بے نقاب کریں، مجھے الگ کرنے سے تحریک انصاف کو زیادہ فائدہ نہیں پہنچے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…