پیپلز پارٹی نے مریم صفدرکی سیاسی اننگز شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کر دی

4  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے رابطوں کے اعلان کے بعد مریم صفدر کو مسلم لیگ (ن) میں اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہو گا،مسلم لیگ (ن) میں بھی اکثریتی رائے یہ ہے کہ مریم صفدر کو پارٹی معاملات اور خصوصاً فیصلہ سازی سے

دور رکھا جائے ، وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں قومی لیڈر ہیںاور عوام ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مریم صفدرکی سیاسی اننگز شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کر دی ہے اور اب وہ منہ چھپاتی پھر رہی ہیں ، بلاول زرداری نے مریم صفدر کو صاف کہہ دیا ہے کہ پہلے پارلیمان میں پہنچو پھر سیاست کرنا لیکن مریم صفدر کے انتخاب جیت کر پارلیمان میں پہنچنے کے دور دور تک کوئی امکان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت تک طلب نہ کرنے کا اعلان کر کے پی ڈی ایم کو سرخ جھنڈی دکھا دی ہے ،پی ڈی ایم کی سیاسی موت واقع ہو چکی ہے اور رہنمائوں میں بیمار رہنے کا مقابلہ شروع ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ہماری ہرگز یہ خواہش نہیں کہ اپوزیشن سیاسی طو رپر بند گلی میں داخل ہو اگر یہ اپنی اصلاح کریں تو حکومت اپوزیشن کو فیس سیونگ دینے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطہ کر کے اور ان کے سوالات کے جوابات دے کر واضح کر دیا ہے کہ ہم انہیں جوابدہ ہیں ، وزیر اعظم عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے انہیں حقیقت سے آگاہ کر رہے ہیں اور پوری قوم وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…