عمران خان جن ووٹر کو کرپٹ اور ضمیر فروش کہہ رہے ہیں ان کو نکال کر اعتماد کا ووٹ لیں ،مطالبہ کر دیا گیا

6  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان جن ووٹر کو کرپٹ اور ضمیر فروش کہہ رہے ہیں ان کو نکال کر اعتماد کا ووٹ لیں ،ہمیں ووٹ دینے والے نہ کل آپ کے تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل ہونگے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کااہم اجلاس سندھ ہائوس میں ہوا جس میں مسلم

لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری سمیت اہم رہنمائوں نے شرکت کی تاہم مولانا فضل الرحمن سکھر میں ہونے کے باعث اجلا س میں شریک نہ ہوسکے ۔ اجلاس میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کے ساتھ بد تمیزی اور ہاتھا پائی کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر نے کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس ، عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر نے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مختلف امورزیر غور آئے ۔ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ، نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں تعاون پر پی ڈی ایم کے اراکین پارلیمان کا مشکور ہوں،بھرپور سینیٹ الیکشن لڑنے پر پی ڈی ایم قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد سے نشست پر الیکشن کو بطور چیلنج قبول کیا، حکومت کے مقابلے میں الیکشن لڑنا معمولی بات نہیں ہے،حکومت نے سینیٹ الیکشن میں اراکین سے بھاری فنڈز کے وعدے کئے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم وزیراعظم پر عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی

نے این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترمیم دی، صوبوں کو آئینی حقوق دینے سے ملک مضبوط ہوتا ہے، حقوق نہ دینے سے محرومیاں بڑھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا تھا،پیپلزپارٹی نے اپنے فیصلوں، اقدامات سے پارلیمان کو عزت بخشی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ووٹ دینے والے نہ

کل آپ کے تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ طے ہو چکا وزیراعظم پارلیمان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے مطابق جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے وہ کرپٹ اور ضمیر فروش ہیں تاہم پھر ایسے کرلیتے ہیں کہ وہ 16 یا 17 ووٹر جو آپ (وزیر اعظم عمران خان) خود اقرار دے رہے ہیں انہیں نکال کر اعتماد

کا ووٹ لے لیں، پھر بتائیں لے سکتے ہیں یا نہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آپ جنہیں چور کہتے ہیں، ان پر شک کرتے ہیں اور پھر انہیں کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔انہوں نے صدر مملکت کا حوالہ دے کر کہا کہ اب تو وہ بھی قائل ہوگئے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…