جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے ٹکٹ اور زرداری کے پیسے سے یوسف رضا گیلانی جیتے، مریم نواز کا حیرت انگیز بیان

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ آج 4 سال بعد سیکٹر جی سکس کا کمیونٹی سنٹر کھل گیا ہے اس سے شہر کے سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کرکے ثابت کیا ہے کہ چیمپین ہمیشہ چیمپین ہی رہتا ہے اور وہ انشاء اللہ سْر خرْو ہوں

گے۔مریم نواز نے ڈھٹائی سے کہا کہ ن لیگ کے ٹکٹ اور زرداری کے پیسے سے یوسف رضا گیلانی جیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس آبپارہ مارکیٹ کے قریب واقع کمیونٹی سینٹر کو 4 سال بعد دوبارہ کھولنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سینٹر سرکاری ملازمین کے لیے کثیرالمقاصد سہولیات سے مزین ہوتا ہے اور کم آمدنی والے سرکاری ملازمین اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹر کی بحالی اور تعمیر ِ نو پر 3 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے اورایک ماہ کے قلیل عرصے میں اس کا کھلنا ثابت کرتا ہے کہ اگر لیڈر شپ ہو تو سرکاری اداروں سے بھی کام کروایا جا سکتا ہے۔ سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پاکستان میں شفاف انتخابات کی کوششوں کی تمام راہیں مسدود کر رکھی ہیں اور وہ ہر الیکشن پیسے بل بوتے پر لڑنا اور جیتنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ محض فریب ہے وہ صرف نوٹ کو عزت دینا جانتے ہیں۔ انہیں شفاف الیکشن سے کوئی سرکار نہیں۔علی نواز اعوان نے کہا کہ مریم نواز نے کتنی ڈھٹائی سے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ن لیگ کے ٹکٹ اور زرداری کے پیسے سے جیتے ہیں یہ کتنی بے شرمی

کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں سٹیٹس کو کی حامی ہیں اور عمران خان وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے اس سٹیٹس کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کرکے ثابت کیا ہے کہ چیمپین ہمیشہ چیمپین ہی رہتا ہے اور وہ اس امتحان میں بھی انشاء اللہ سْر خرْو ہوں گے۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہم نے اسلام آبادمیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور دیہی

اور شہری علاقوں میں بلا تفریق کام کروا رہے ہیں۔ کورنگ برج کی تعمیرِ نو اور پی ڈبلیو ڈی انٹر چینج پر کام جاری ہے۔ سیونتھ ایونیو پر انٹر چینج کا ٹینڈر ہوگیا ہیا ور بہت جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔ قبل ازیں انہوں نے 4 سال سے بند کمیونٹی سینٹر کا تعمیر و بحالی کے بعدافتتاح کیا اور سینٹر میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل انہوں نے آبپارہ مارکیٹ اور میلوڈی کو ملانے والی سڑک بھی کھلوائی جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے بند تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…