عمران خان نے لاہور سے 2 اہم شخصیات کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سینٹ انتخابات کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کیلئے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور اور عثمان بزدار کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کیمعاملہ پر حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی و اتحادی ارکان کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیراعظم کی تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہفتہ کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پختونخواہ ہاوس میں طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ہفتہ کو پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی، علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے کے پیش نظر تمام حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیاگیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ ہر ایم این اے سے خود رابطہ کریں اور انہیں اسلام آباد

میں ہی رہنے کے حوالے سے کہا جائے کیونکہ آئندہ چند روز میں قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیںگے۔ذرائع کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر نے تمام پی ٹی آئی اراکین کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچا دیا ہے اور یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ارکان طلب ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں اور کوئی بھی رکن موجودہ صورت حال میں اسلام آباد سے باہر نہ جائے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…